کوئٹہ: سریاب روڈ پر دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس کی ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل وہاں سے گزری جسے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے پولیس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا,پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد زخمی ہو کر موٹرسائیکل سے گر گیا جسے گرفتار کر لیا گیا,جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی شروع کر دی اور نامعلوم دہشت گرد کی شناخت کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
