ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آغاز ہوگیا اور افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تین بار کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ لاہور قلندرز دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔