انٹیلیجنس ایجنسی IB نے پی اے ایف مسرور کراچی بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی
اس سازش میں 9 انتہائی تربیت یافتہ دہشتگرد شامل تھے، جن میں سے 5 افغان شہری تھے
جن کی قیادت فتنہ الخوارج کا ایک ہائی پروفائل کمانڈر ہے، جو پہلے ہی دہشتگردی کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے
یہ دہشتگرد حال ہی میں دراندازی کرکے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے
یہ دہشتگرد ایک طے شدہ مقام پر ایئربیس میں دراندازی کرکے داخل ہونے، اس پر قبضہ کرنے، طیاروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے اور ایئربیس کو زیادہ سے زیادہ دیر تک اپنے قبضے میں رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے
ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا اور موت تک ایک طویل بندوق بردار لڑائی کرنا تھا
یہ آپریشن مبینہ طور پر افغانستان میں مقیم فتنہ الخوارج کی اعلیٰ قیادت کی براہ راست نگرانی میں کیا گیا تھا اور اس میں تقریباً 13 ماہ کی منصوبہ بندی شامل تھی
دہشتگردوں نے ایئربیس کے قریب رہائش اختیار کر رکھی تھی اور علاقے کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال (ریکی) کی تھی
تاہم انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی
جب حملہ آور اپنی سازش کا آخری مرحلہ شروع کرنے والے تھے، ایجنسی نے ملک بھر میں ایک تیز، خفیہ اور مربوط آپریشن شروع کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
