اسلام آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو کچل دیا، حادثے میں چار افراد جان بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
یہ خوفناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا ۔جاں بحق افراد میں 3 مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں۔
حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشا کے اوپر گرگیا، رکشا میں سوار افراد ڈمپر کے نیچے دب جانے سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
د ڈی سی اسلام آباد اور چیف ٹریفک آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری جلد کر لی جائے گی، ڈمپر کو روڑ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔