افغان مہاجرین کے لیے بری خبر چمن بارڈر پر تیاری شروع:
ضلع چمن۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت افغان تارکین وطن کو واپس اپنے ملک افغانستان بھیجنے کی تیاریوں کے حوالےسے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں کمانڈر چمن سکاوٹس برگیڈ برگیڈئیر شکیل احمد شریک تھے اجلاس میں یکم اپریل سے فیزII نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے وفاقی و صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں یہاں پر مقیم افغان کارڈ ہولڈر اور غیر قانونی طور پر تمام مہاجرین کو واپس اپنے ملک بھیجنے کیلئے تفصیلی غور و خوص کے بعد چمن ٹرانزٹ سائٹ پر دو ودہولڈنگ کیمپ بنانے پر اتفاقِ ہوا جس میں ایک بارڈر پر اور دوسرا کیمپ جمال ناصر گراؤنڈ میں بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں یہاں پر مقیم افغان کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین وطن کو باعزت طریقے سے اپنے ملک بھیجنے کی چمن بارڈر پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام مہاجرین کو عزت و وقار کے ساتھ واپس اپنے ملک بھیجنے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں
ڈی سی چمن نے کہا کہ چمن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی و صوبائی حکومت کی احکامات پر مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ موجودہ اقدامات وفاقی و صوبائی حکومت کی احکامات پر اٹھائے جا رہے ہیں
