پشاور: کیش وین ڈکیتی میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار، 3 کروڑ 49 لاکھ روپے برآمد
پشاور کے علاقے ہشتنگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والے ملزمان کو کیپٹل سٹی پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے دوران وین ڈرائیور فضل وہاب کے متضاد بیانات پر شک ہوا، جس پر سخت انٹروگیشن کے بعد اس نے جرم کا اعتراف کر لیا اور ساتھی ملزمان عمر خان، فرید خان اور فیہم کی نشاندہی کی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 49 لاکھ 33 ہزار روپے، واردات میں استعمال ہونے والی کیری ڈبہ، دو موٹرسائیکلیں اور تین پستول برآمد کر لیے۔ تمام ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے