ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کا فیصلہ۔
کوئٹہ: بلوچستان صوبائی حکومت,ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان,آئی جی پولیس,محکمہ داخلہ,ایس اینڈ جی اے ڈی,محکمہ تعلیم,محکمہ صحت,محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز کی شرکت۔
بلوچستان کے تمام ڈویژن کے کمشنرز اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز, ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت۔
اجلاس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لئے دعا و فاتحہ خوانی حکام کی اجلاس کو بلوچستان میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ۔
ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم۔
ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات
جن تعلیمی اداروں کے سربراہان ان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں ریاست کے احکامات کی بجا آوری فرائض منصبی میں شامل ہے، ہر سرکاری افسر اور اہلکار کو عمل کرنا ہوگا ریاست کے خلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی اجلاس میں فیصلہ,وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا افسران سے خطاب۔
امن و امان کی بحالی اولین ترجیح صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے ہمیں مل کر لڑنا ہے پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں کوئی بھی افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے کسی بھی سیاسی پریشر سے بالا تر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمہ داری کو پورا کیا جائے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان
کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی ایسی کوئی بھی مصدقہ شکایت ملی تو متعلقہ ایس ایچ او یا رسالدار لیویز نہیں رہے گا ریاست مخالف عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہےآئینی حلف کی پاسداری ضروری ریاست مخالف عناصر کے سامنے نہیں جھکنا۔وزیر اعلٰی بلوچستان کی افسران کو نصیحت
عوامی میل جول اور اجتماعات میں حکومت پالیسیوں کی ایڈوکیسی و ترویج کریں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ضلعی افسران کو ہدایت بلوچستان کا کلچر روایتوں کا امین ہے، جس میں مسافروں اور معصوم مزدوروں کے قتل کا سوچا بھی نہیں جاسکتا بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جاررہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیکر نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا ہے یوتھ پالیسی منظور ہوچکی ، ضلعی افسران مقامی سطح پر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔ میر سرفراز بگٹی
