کوئٹہ: سریاب روڈ پر مظاہرین پر کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار، انٹرنیٹ معطل
کوئٹہ میں مظاہرین پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر گرفتار کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر میں مواصلاتی نظام کو محدود کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس کارروائی کا مقصد مظاہرے کو منتشر کرنا اور عام شہریوں کیلئے روڈ راستے کو کھولنا بتایا جا رہا ہے۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بلوچستان حکومت نے شہر میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کیا ہوا ہے ، جبکہ حکومت کا۔کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے مظاہرین کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے