پنجگور۔ میاں بیوی قتل، لاش کے ہمراہ دھرنا جاری
ضلع پنجگور میں کل رات نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پہ اغوا کاروں نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ان کے شوہر کو اغوا کرلیا۔ تاہم آج صبح شوہر کی لاش ملی۔
یہ واقعہ پنجگور کے نواحی علاقے مزڈالو کے مقام پیش آیا تھا۔
لیویز ذرائع کے مطابق کل رات اغوا ہونے والے شخص کی لاش آج پنجگور کے علاقے کلگ سے برآمد کرلیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا اس کے جسم پہ خنجروں اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
لواحقین واقعہ کے خلاف لاش کے ھمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے دھرنا جاری رہے گا۔
