بھارتی ائیرفورس کے ایک دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جن میں ایک لڑاکا طیارہ شامل ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کیلئے امبالا ائیر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے گیا اور پھر طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا اور پائلٹ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 گر کر تباہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے