اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔

کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو وزارت پیٹرولیم جبکہ حنیف عباسی کو وزیر ریلوے مقرر کر دیا گیا ہے۔

خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو میری ٹائم افیئرز، رضا حیات کو وزارت دفاعی پیداوار اور شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت دی گئی ہے۔ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔

مختار احمد ملک کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک رشیداحمد خان وزیر مملکت برائےنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز یونٹ جبکہ عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے