کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر
کابل ائیر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری تھا
پاکستان نے افغان دہشتگرد محمد شریف اللہ کو بلوچستان میں پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے سے گرفتار کیا
افغان دہشتگرد شریف اللہ کو گرفتار کرنے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجینس فورسز نے متعدد مشکل انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز کیے
داعش سرغنہ محمد شریف اللہ جسکا تعلق افغانستان سے ہے، 2021 میں ہونے والے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا
داعش سرغنہ محمد شریف اللہ غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا
افغانی سرغنہ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا غماز ہے
