وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے صوبے میں فری سولر پینل سکیم کا آغازکر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سولر پینل انسٹالیش کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے بچاتے ہوئے ریلیف دینا چاہتے ہیں، اس لیے سولر پینل سکیم ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔

سیکریٹری توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی کے آخر تک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمّل ہو جائے گا، صوبے بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لیے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا، فری سولر پینل سکیم کے لیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواست دی، سکیم کے تحت 0.55 کلو واٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے، جس سے 100 یونٹ ماہانہ اور 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا، فری سولرپینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا، فری سولر پینل اسکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے