ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے کچلاک، سمنگلی، سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ،نواں کلی، کاسی روڈ،طوغی روڈ، عالمو چوک، بشیر چوک،جناح ٹاون،شہباز ٹاون اور دیگر علاقوں دودھ فروشوں، قصائیوں اور تندوروں مالکان کے خلاف کاروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے دوران 164 دکانوں کا دورہ کیاگیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 7 دکانیں سیل، 24 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کردیاگیا۔ ٹیموں نے قیمتوں، وزن اور پرائس لسٹ کاجائزہ لیا۔جبکہ جنرل سٹوروں پر اشیاء خوردنوش، دالیں، چاول چینی گھی وغیرہ کے قیمتوں کا بھی معائنہ کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں،اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم نے سستا بازار جوائنٹ روڈ کی نگرانی کی اور ملحقہ علاقوں،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے کچلاک بازار اور اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعوں نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں دکانی بابا چوک، برما ہوٹل، غوث آباد اور سریاب میں پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں کیں۔اس کے علاؤہ اسپئشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے جواجنٹ روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ و دیگر علاقوں،اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالموں چوک اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کے تحت کاروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان مبارک کے دوران گرانفروشوں اور پرائس لسٹ پر عمل درامد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے