افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے طورخم بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک افغان فوجی کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سائڈ پر بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ پاکستان نے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن خیبر ضلع میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سرحدی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں
