اوتھل: کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اوتھل: کوسٹل ہائی وے پر پھور کے مقام پر پیش آنے والے خوفناک حادثے میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بسوں میں الحنیف کوچ (TDA-111)، جو کراچی سے گوادر جارہی تھی، اور شیرجان کوچ (FDS-5858)، جو گوادر سے کراچی آرہی تھی، شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو بسوں سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ERC) مکران کوسٹل ہائی وے کے اسٹیشن کوآرڈینیٹر دنیش کمار کے مطابق اب تک 3 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کوسٹل ہائی وے مکران، حاجی خان کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سینٹر کو متحرک کردیا گیا، اور ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال میں ریسکیو سینٹر کے 10 اہلکار تعینات کیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے