ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔

اے سی سی نے ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا، ایشیا کپ 2025 کا مجوزہ میزبان بھارت ہوگا

ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں، دونوں وینیوز میں سے کسی ایک کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیاکپ میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے