خیبرپختونخوا کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف شکایات پر جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اسپیکرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ درخواست میں شکایت لگائی گئی کہ اسپیکر نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں اور اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلاضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی نے اسپیکربابرسلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

لیگل ایڈوائزرکے پی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے اور اسپیکر کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کاکام سی این ڈبلیو کا ہے، اسپیکرکا نہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی درست نہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے