کوئٹہ میں مسلسل 9 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
بارش سے جہاں خشک سالی سے اور زیر زمین پانی کی کمی سے کوئٹہ کو فائدہ ہوگا ، وہیں شہری انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شہر کے اکثر علاقے زیر آب آگئے ہیں
کوئٹہ کے نواحی علاقے جتک اسٹاپ، چالو باوڑی ، غوث آباد ، چاندنی چوک اور گرد و نواح میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے اور شہری اذیت کا شکار ہیں
دوسری طرف لاکھوں کا بجٹ لینے والا پی ڈی ایم اے کا عملہ غائب اور میٹرو پولیٹن کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔
اور شہریوں کی مشکلات دیکھنے اور حل کرنے والا کوئی نہیں ہے
