کوئٹہ کراچی شاہراہ عوام کیلئے عذاب بن گئی، اس شاہراہ پر مسافروں اور عوام کی اکثریت نے سفر کرنا چھوڑ دیا ہے
کراچی سے کل صبح روانہ ہونے والی کوچز تین چار گھنٹے بیلہ کے قریب روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے رُکی رہیں، رات بارہ بجے روانہ ہونے کے بعد وڈھ میں روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اب تک رُکی ہوئی ہیں۔ ہزاروں مسافر رُل گئے۔۔
شادی کی ایک پوری برات بھی متاثرہ مسافروں میں شامل ہے۔۔۔۔
اب اس شاہراہ پر لوگوں نے سفر کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جہازوں کے کرائے جو پہلے کراچی کوئٹہ 17/18 ہزار ہوا کرتے تھے، اب 38/40 ہزار کو چھو رہے ہیں
ٹرین کا سفر بھی ماشاءاللہ پاکستان میں بہت تیز اور اچھا ہے، صرف کم سے کم 25 گھنٹے کا سفر اگر خرابی نہ ہو۔۔
اس شاہراہ پر عموما بلوچستان کے غریب عوام اپنے بیمار مریضوں کو لے کر سفر کرتے ہیں۔
اس وقت سینکڑوں کوچز اور ہزاروں گاڑیاں رُکی ہوئی ہیں۔ خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار سُننے والا کوئی نہیں
