خضداروڈھ ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام، 36 گھنٹے بجلی کی بندش کا اعلان
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق 132 کے وی خضدار-وڈھ ٹرانسمیشن لائن پر پول اور کنڈکٹر کی تنصیب کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 19 فروری کی صبح 7 بجے سے 20 فروری کی شام 7 بجے تک (36 گھنٹے) مذکورہ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث 132 کے وی وڈھ گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔متاثرہ علاقوں کی تفصیلاتمرمتی کام کے دوران 132 کے وی خضدار گرڈ اسٹیشن کے بعض فیڈرز بھی متاثر ہوں گے، جن میں درج ذیل علاقے شامل ہیں:33 کے وی فیڈرز: کرخ، وہیر، کھوری11 کے وی فیڈرز: پیر عمرون 1 اور 2، زیدی، کھوری، ایچ پی ٹیدیگر گرڈ اسٹیشنز پر بھی بجلی معطل رہے گیعلاوہ ازیں، مختلف گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کے لیے 20 فروری کو درج ذیل گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی بندش ہوگی:تمپ اور صحبت پور گرڈ اسٹیشن: صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تکچمن گرڈ اسٹیشن: دن 11 بجے سے 3 بجے تک نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن میں نصب 160 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں:20 فروری (بروز جمعرات)صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بس بار کی تنصیب کا کام ہوگااس دوران تقریبا 330 میگاواٹ اضافی برقی قلت پیدا ہوگیصوبے کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے اس قلت کو پورا کیا جائے گاکیسکو نے بجلی بندش پر صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے