پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا چاند پر بھیجے جانے والا پہلا روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا۔

اس روور کا نام رکھنے کے لیے سپارکو کی جانب سے ایک ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ چین کے چینگ ای 8 مشن کے ساتھ چاند پر پاکستان کا پہلا روور بھیجا جائے گا۔

اس روور کا وزن لگ بھگ 35 کلوگرام ہوگا اور چینی مشن کے ساتھ یہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

چینگ ای 8 مشن کو چین کے Wenchang اسپیس سینٹر سے روانہ کیا جائے گا اور اس کی کامیابی کی صورت میں پاکستان چاند کی سطح پر روور بھیجنے والا چھٹا ملک بن جائے گا۔

اس مشن کے دوران پاکستانی روور چاند کے قطب جنوبی کی سطح کا تجزیہ کرے گا جبکہ مختلف سائنسی تجربات بھی کیے جائیں گے۔

اب سپارکو کی جانب سے اس روور کا نام رکھنے کے لیے ایک ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق عوام کو پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام تجویز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے فرد کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے