آواران میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، دہشت گرد حملہ ناکام تین دہشت گرد ہلاک
اواران میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق، فورسز نے اواران میں مسلح دہشت گردوں کی ایک مشکوک سرگرمی کو نشانہ بنایا اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، دہشت گرد اواران میں ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی مستعدی اور بروقت کارروائی کی بدولت ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اواران کے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے، اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اواران میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پوری طرح متحرک ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے