کوئٹہ میٹرک کے امتحان میں کسی اور کی جگہ امتحان دینے والا اُمیدوار پکڑا گیا جیل منتقل۔
کوئٹہ: بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری اسی سلسلہ میں وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری کے حکم پر کوئٹہ کے تمام امتحانی مراکز میں نکل کی روک تھام کیلئے سخت چیکنگ کا عمل جاری جبکہ کوئٹہ میں بھی کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انتظامی آفیسران نقل کی روک تھام کیلئے اپنے فرائض بخوبی انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔
آج کوئٹہ کے ایک امتحانی مرکز میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ خان ترین نے چیکنگ کے دوران اصل اُمیدوار کی جگہ امتحان دینے والے ڈپلیکیٹ اُمیدوار کو بھی پکڑ لیا جو اصل اُمیدوار کیلئے پرچہ حل کررہا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ خان ترین نے جعلی اُمیدوار کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے