آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور تاپی میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 5 خارجی ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورز کے خلاف سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے