صدرمملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں6 نئے ججز کے تقرر کی منظوری دیدی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایک عارضی جج کے تقرر کی بھی منظوری دیدی۔

صدرمملکت نے ججزکے تقرر کی منظوری وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر دی، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججزکی تعیناتی کی ایڈوائس صدر کو بھیجی تھی۔

جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، جسٹس محمد شفیع صدیقی،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد،جسٹس عامر فاروق،جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے