مستونگ کے علاقے کوہ نور ہوٹل دتو موڑ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ ، ضلع پشین کربلا کے رہائشی دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جاگری۔ حادثے میں سید حبیب اللہ اور سید محب اللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے تاکہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔