پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ جہاں اُنھوں نے امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا ہے
بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہییں۔ پریئر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔ یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں بلکہ عالمی دعائیہ تقریب ہے۔
سب لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر سلوک ہونا چاہیے۔ ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیےاستعمال کیا جانا چاہیے۔
