وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ، اعلیٰ تعلیمات کے متعلق اہم فیصلے –

⚪: چ-وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلباء کے لئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی –

⚪: دیگر صوبوں کے طلباء کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر –

⚪: وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب میں طلباء کے لئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کرنے کی ہدایت جاری کر دی –

⚪: وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیکنڈ ائیر ، تھرڈ ائیر اور فورتھ ا ئیر کے طلباء کے لئے بھی ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی –

⚪: وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلباء کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت کر دی –

⚪: پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے "کم از کم 65 فی صد” اہلیت مقرر –

⚪: "آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلباء بھی ہمارے بچے ہیں -"؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف –

⚪: "میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے ، فیس ہم دیں گے -"؛ محترمہ مریم نواز شریف –

⚪: "ماں کی طرح سوچتی ہوں ، ہم ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں ۔”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

⚪: "ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہ ہی دیگر صوبوں کے طلباء کے لئے بھی مقرر کیا جائے گا -"؛ وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف –

⚪: "طلباء کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ آنے نہیں دی جائے گی -"؛ وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے