صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھر کے باہر فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کرڈالا،نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے،واقعہ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل نویدبچوں کو سکول چھوڑ کرواپس آرہا تھا۔
چوہنگ میں وکیل محمد نوید جمیل جیسے ہی گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے نوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ایس پی صدر غیور احمد کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا شخص بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آرہا تھا۔ مقتول پیشہ کے اعتبار سے ایڈووکیٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ بیوی کے ساتھ رنجش یا کوئی کیس اس قتل کی وجہ ہو سکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کررہے جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 جوہر آباد میں شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔کراچی ضلع وسطی کے علاقے جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں40 سالہ معیز آفس جانے کیلئے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہے تھا۔
اسی دورن ان کے عقب سے موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکوﺅں نے آتے ہی معیز سے ڈکیتی کے دوران شہری موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ دونوں ڈاکوﺅں نے پینٹ، شرٹ اورجیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ڈاکو نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اور وہ شہری معیز کے قریب اتر کر اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھیننے کوشش کی تھی ۔
شہری اور ڈاکو آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے اسی دوران اسلحہ بردار ڈاکونے شہری معیز پر فائرکر دیاتھا جس سے وہ سڑک پر گر گیاتھا۔مقتول معیز کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔بعدازاں دونوں دوسرا ڈاکو موٹرسائیکل پرفرار ہوگئے تھے۔پولیس نے ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت جوہرآباد تھانے میں مقتول کے سالے شہزاد عالم کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے