وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی دورہء کوئٹہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد
وزیرِ اعظم کی قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دھشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت.
وزیرِ اعظم کا زخمیوں سے گفتگو کے دوران انکے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف.
آپ سب قوم کے ہیروز ہیں. وزیرِاعظم کی گفتگو.
مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِاعظم
جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا. وزیرِاعظم
دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں. وزیرِ اعظم
بلوچستان میں دھشت و شر کی فضاء پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں. وزیرِ اعظم
بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں. وزیرِ اعظم
بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے. وزیرِاعظم
دورے کے دوران زخمی جوانوں کی وزیرِ اعظم سے گفتگو.
وزیرِ اعظم کا جوانوں کی بہادری اور ہمت پر انہیں خراج تحسین.
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.