کوئٹہ۔ صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف کھلی کچہری کا انعقاد۔ نیب بلوچستان
کوئٹہ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنیں گے۔ اعلامیہ نیب بلوچستان
کوئٹہ۔ رواں ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 30 جنوری 2025 بوقت صبح 11:00 تا 01:00 بجے سہ پہر تک ہوگا۔ اعلامیہ
کوئٹہ۔ نیب کے دفتر شکایات واقع ڈپٹی کمشنر آفس انسکمب روڈ کوئٹہ میں کیا جائے گا۔ اعلامیہ
کوئٹہ۔ نیب گم نام۔/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ اعلامیہ
کوئٹہ۔ مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُترتی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اعلامیہ نیب بلوچستان
کوئٹہ۔ شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ اعلامیہ۔
کوئٹہ۔ شکایات بذریعہ ڈاک / بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ اعلامیہ
کوئٹہ۔ اس کے علاؤہ بذریعہ ای میل balochistan@nab.gov.pk اور بذریعہ ڈاک / بذات خود اندر نیب کے دفترشکایات واقع DC آفس انسکمب روڈ کوئٹہ بھی جمع کیے جاسکتے ہیں۔ اعلامیہ
کوئٹہ۔ سائلین بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ بھی شکایات جمع کروا سکتے ہیں۔ اعلامیہ
مزیدمعلومات کیلئےعلاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081-، 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے