امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر سینکڑوں افغان مہاجرین کے لیے پروازیں منسوخ
ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباﹰ 1700 افغان شہریوں کو اجازت کے باوجود امریکہ آنے سے روک دیا ہے۔
اس فیصلے نے بطور پناہ گزین امریکہ میں آباد ہونے کے منتظر ہزاروں دیگر افغانوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ایک امریکی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گروپ میں بچے بھی شامل ہیں جو امریکہ میں اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملنے کے منتظر ہیں اور وہ افغان شہری بھی جنھیں نئی افغان حکومت سے انتقام کا خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے سابق امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے