وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور قائد مسلم لیگ(ن) نوازشریف کے درمیان رائیونڈ میں اہم ملاقات ہوئی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے نوازشریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں،مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
نوازشریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کیلئےحکومتی اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا۔