لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے گلوکار جواد احمدکی اہلیہ کے پارلرمیں بجلی چوری کے الزام میں جرمانہ کر دیا،لیسکو نے جواد احمد کی اہلیہ کے پارلر کو 13لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا،لیسکوحکام کاکہنا ہے کہ جواداحمدکو27ماہ کی بجائے صرف 6ماہ کا ڈٹیکشن بل ڈالاگیا،میٹرابتک غائب ہے ملنے پر بل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے۔
صارف کسی بھی فورم پرجائے ہم نے زیادتی نہیں کی۔ ہم نے ساری کارروائی کی تفصیل اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔لیسکو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواب ٹاون تھانے میں جواد احمد کیخلاف بجلی چوری کے الزام میںجوایف آئی آردرج کی گئی ہے ہم اس سے مطمئن نہیں ہیں ۔پولیس نے ایف آئی آر میں تمام دفعات شامل نہ کرکے بہت بڑی زیادتی کی ہے۔

جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔

لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوراً پہنچے اور ان کی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ دو روزقبل صوبائی دارالحکومت لاہور میںگلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑی گئی تھی۔بتایاگیاتھا کہ لیسکو عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیاتھا تو اس دوران گلوکار جواد احمدبھی وہاں پہنچ گئے تھے۔
جنہوں نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا تھااور میٹر ریڈر پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب بھی کیاتھا جس کیخلاف لیسکو نے نواب ٹاو¿ن تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی اور مقدمے کے اندراج کیلئے گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیاتھا۔بعدازاں تھانہ نواب ٹاﺅن میں معروف گلوکار جواد احمد اور ان کے 4نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں بجلی چوری اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج درج کر لیا گیا تھا۔
اس حوالے سے لیسیکو ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے روٹین چیکنگ کے دوران جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پرچھاپہ مارا تو میٹر کا فیز ڈیڈ تھا۔ اس دوران جواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے رنگ کے ڈالے پرموقع پر پہنچے اور لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹر چھین کر اپنے ساتھی عدیل کے حوالے کر دیا۔ صارف نے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا۔لیسکو حکام نے مزیدبتایا تھاکہ جواد احمد نے خود میٹر غائب کر دیا تھا اورپارلرکی بجلی بند کر دی گئی تھی۔ قانونی کارروائی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے