نائجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں سے پیٹرول کا رساؤ جاری تھا کہ قریب موجود آبادی سے لوگ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق اچانک دھماکا ہوگیا جس کے موجود وہاں موجود 60 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے باعث قریب موجود متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیداوار والے بڑے ملک نائجیریا میں اس قسم کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں،گزشتہ سال بھی ایک آئل ٹینکر دھماکے میں 147 افراد ہلاک ہوئے تھے۔