محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج (رات) اور کل اتوار چاغی، نوشکی، خاران، پشین ، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ماہرین کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، ان علاقوں کے مکین، مسافر احتیاط برتیں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں 18 سے 20 جنوری تک درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل اتوار کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سرد اور خشک موسمی حالات اور بالائی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔