کرم سے بگن جانیوالے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 حملہ آور مارے گئے
پشاور: ضلع کُرم کےلیے ٹل کینٹ سے جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق آج کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور 10 زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں، جب کہ قافلے کی سیکورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے