خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں امن معاہدے کے بعد بنکرز تباہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پیر کے روز ضلی انتظامیہ اور فورسز نے لوئر کُرم میں دھماکا خیز مواد سے بنکرز اڑا دیے اور مورچے بھی گرائے جارہے ہیں ۔
لوئرکُرم کےعلاقے خارکلے اور بالش خیل میں پولیس ضلی انتظامیہ اور فورسز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قبائل کے بنکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا اور اس موقع پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا ۔
اپرکُرم پاراچنار کے محصور شہریوں نے راستے فوری طور کھول کر محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور قبائلی اور سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کوہاٹ امن معاہدے کے تحت آمدورفت کیلئے راستے بھی کھولے جائیں تاکہ زندگی آسان ہو اور امدادی قافلوں کی روانگی یقینی بنائی جاسکے۔