شاپک میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3افراد جان بحق، گاڑی سوار فرار ہوگیا، اطلاع کے مطابق شاپک میں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جان بحق ہوئے ہیں جن میں سری شاپک ڈانڈل کے رہائشی چاکر،ان کی اہلیہ اور ان کا ایک بچہ شامل ہے، مقامی ذرائع کے مطابق چاکر اپنے خاندان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر کررہے تھے جنہیں سامنے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے تینوں موقع پر جان بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا تاہم گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیاہے۔