جھل مگسی: ایم 8 روڈ پر حادثہ، ایک جانبحق، 15 زخمی
جھل مگسی کے علاقے باریجہ میں ایم 8 روڈ پر انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جہاں میہڑ لائن کی ویگن اور پنڈی لائن کی کوچ میں آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔
حادثے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کیا جارہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نوابزادہ طارق خان مگسی اور نوابزادہ احمد خان مگسی نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت جاری کی اور نگرانی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت جھل مگسی نے زخمیوں کے لیے ایمبولینسز اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے
