کوئٹہ ؛ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں کل بروز بدھ کو پہیہ جام رہے گا، صوبے کے تمام نیشنل ہائی ویز بند ہونگے،جمعیت علماء اسلام بلوچستان
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ترجمان دلاورخان کاکڑ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل بروز بدھ 08جنوری کو صوبہ بھر میں حلقہ پی بی 45 آر او کی جانبداری انتخابی عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے منظم سازش کے تحت انتخابی عمل کو متنازعہ اور مینڈیت پر ڈھاکہ ڈالنے کے خلاف مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
*صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں پہیہ جام رہے گا، صوبے کے تمام نیشنل ہائی ویز بند ہونگے اہل بلوچستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آج ہونے والے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے جمعیت علمائاسلام کا ساتھ دے عوام کل کے دن سفر سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت عوامی نمائندوں کو پارلیمان سے دور رکھا گیا ہے۔
عوام کے حقِ رائے دہی پر قدغن لگائی جا رہی ہے اور ان کی آواز دبائی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں مایوسی اور ناامیدی کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ عوام جمہوریت اور انتخابی عمل سے بدظن ہو کر ایک تاریک راستے پر چلنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومت کے ادارے عوام کی حقیقی آواز کو نظر انداز کر کے ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے، جس کے باعث حکومت پر عوامی اعتماد مکمل طور ختم ہوچکا ہے حلقہ پی بی 45 پر صوبے کی سیاسی تاریخ کا ایک اور سیاہ باب رقم کیا گیا، جہاں عوام کو انتخابات سے دور رکھنے اور ان کی رائے کو کچلنے کی بدترین مثال قائم کی گئی۔
عوامی رائے کی کھلم کھلا تذلیل کرتے ہوئے ایک ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا جس نے جمہوری اصولوں کو پامال کر دیاانہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران حکومت کی جانبداری کھل کر سامنے آئی۔ حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا تاکہ مخالف جماعتوں، بالخصوص جمعیت علماء اسلام، کو انتخابی عمل سے باہر رکھا جا سکے۔ ووٹس کی گنتی اور حساب کتاب کے لیے جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں کو آر او آفس تک رسائی سے محروم کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے