جیکب آباد: ڈاکؤں نے سیشن جج کو لوٹ لیا
تفصیلات کے مطابق 6 مسلح ڈاکؤں نے سیشن جج جیکب آباد کی گاڑی کو روک کر سیشن جج اور 2 گن مینوں کو لوٹ لیا
سیشن جج کے 2 موبائل فون ، 40 ہزار نقدی، 2 پولیس گن مینوں کے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
سیشن جج نے اپنا تعارف کرکے کہا میں سیشن جج ہوں ڈاکؤں نے کہا ہمارے قانون میں جج اور عوام سب برابر ہے ۔
ایس پی جیکب آباد نے تفتیش شروع کرکے ڈاکؤں کا پیچھا شروع کر دیا
