کمشنر سبی ڈویژن کی گاڑی پر فائرنگ کمشنر محفوظ رہے ڈپٹی کمشنر سبی نے کُچھ ہی دیر میں آپریشن کرکے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
سبی: گُزشتہ شب کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی گاڑی پر کچھی کے علاقہ ڈمبولی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی, فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں کمشنر سبی ڈویژن کی گاڑی پر لگی مگر کمشنر سبی جوکہ حملہ کے وقت اپنی گاڑی ہی میں موجود تھے محفوظ رہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچی جبکہ کمشنر سبی ڈویژن کو سخت سیکورٹی میں واپسی سبی کمشنر ہاؤس پہنچایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سبی نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں حملہ آور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے کہ دریں اثناء کمشنر سبی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم منظر عام پر آگیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
کمشنر سبی ڈویژن پر قاتلانہ حملے کے واردات میں ملوث ملزم حاجی خان عرف اجُو گرفتار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
متذکرہ ملزم قتل اور ڈکیتی کے متعدد واقعات میں بھی مطلوب ہے جن میں پولیس سب انسپکٹر کا قتل بھی شامل ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے