پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف بیرک و خیر خواہ مستونگ نوابزادہ شادین خان شاہوانی کی مسلسل کوششوں کے بدولت "”الحمد اللہ”” شاہوانی قبائل کے زیلی طائفہ "شاہوزئی” کے فریقین کے مابین دو سالوں سے جاری خونی تنازعہ جس میں اب تک 6 افراد قتل ہوئے ہیں کہ درمیان 20 روز کی جنگ بندی کر دی گئی۔۔۔

مستونگ۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق اقوام شاہوانی کے زیلی طائفہ شاہوزئی کے فریقین کے درمیان گزشتہ 2 سالوں سے جاری خونی تنازعہ جس میں اب تک کُشت و خون میں 6 قیمتی انسانی زندگیاں ضائع ہو چکی ہیں۔۔۔جبکہ اس خونی تنازعہ کی مستقل حل و جنگ بندی کے لیے ۔۔ چیف آف بیرک و خیرخواہ مسونگ نوابزادہ شادین خان شاہوانی کی مسلسل خیرخوانہ کوششوں اور رابطوں کے ساتھ تمام فریقین کو اپنی سربرائی میں اپنے قبائلی عمائدین ، ٹکری صاحبان اور معتبرین کے ہمراہ میڑھ لے کر گئے //// یہ جنگ بندی فریق اول بابو غلام رسول شاہوانی (شاہوزئی) فریق دوہم دین محمد شاہوانی ( شاہوزئی) فریق سوئم حاجی جان محمد شاہوانی ( شاہوزئی) اور فریق چہارم میر گل جان شاہوانی ( شاہوزئی) کے درمیان 20 روز کی جنگ بندی کرادی گئی، جو کہ جنگ بندی کی معیاد مدت آج رات 12 بجے سے یعنی 31 دسمبر 2024 سے شروع ہوکر، 19 جنوری 2025 کی رات 12 تک ہو گئی۔۔۔۔

اس موقع پر چیف آف بیرک نوابزادہ شادین خان شاہوانی نے اپنی اور میڑھ کے عمائدین کی عزت افزائی پر فریقین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کی اس مثبت اور امن دوست عمل سے ہم انسانوں کے ساتھ ساتھ خدا وند تعالی بھی راضی ہونگے۔۔۔

انھوں نے کہا کہ آگر ہم سب قبائلی تنازعات میں اس طرح دوراندیشی اور رواداری کا مظاہرہ کرے ۔تو نہ صرف ان بے مقصد جنگ و جدل سے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع کو روکا جا سکتا ہے بلکہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کو پروان چڑھا کر قیام امن کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔۔۔انھوں نے کہا میں اور میرے قبائلی عمائدین اس معیادی جنگ بندی کے دوران فریقین کے درمیان جاری خونی فضاء کی ابدی خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے کہ جلد اس تنازعے کا مکمل تصفیہ کر کے فریقین کو شیرو شکر کرے۔۔انھوں نے کہا میں زاتی طور پر اپنی زندگی اور اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے مجھے جو بھی دنیاوی وسائل عطاء کی ہے ان سب کو اپنی عوام کی ترقی و خوشحالی اور ان ان تنازعات کی حل کے لیے وقف کر دی ہے۔۔۔
واضع رہے کہ اس موقع پر چیف آف بیرک نوبزادہ شادین خان شاہوانی کے ہمراہ ٹکری مجیب شاہوانی، ٹکری ملک بیگ شاہوانی، ٹکری عترام شاہوانی،ٹکری نواب خان شاہوانی،ٹکری گل محمد شاہوانی ،ٹکری محبوب احمد شاہوانی،ٹکری عبدالقیوم محمدشہی،ٹکری محمد خان سمالانی،ٹکری نور احمد قمبرانی، ٹکری عبدلغنی محمدحسنی،میر فاروق شاہوانی،میر ظہور احمد بنگلزئی،حاجی میر بیبرگ شاہوانی،میر مُنیر احمد شاہوانی،میر داد کریم شاہوانی،میر مجیب شاہوانی،میر مجید شاہوانی،حاجی ریاض احمد شاہوانی،حاجی میر خان شاہوانی،حاجی محمد افضل شاہوانی،صدر محمد حنیف شاہوانی ،عبدالحکیم شاہوانی،حاجی گہرام شاہوانی،حاجی محمد عمر شاہوانی،چیرمین عزیز جان شاہوانی،چیرمین عطا محمد شاہوانی،حاجی محمد ایوب شاہوانی ،ملک عبدالطیف شاہوانی،میر لطیف شاہوانی ،حاجی محمد عثمان شاہوانی ،حاجی گل جان شاہوانی،حاجی محمد رفیق شاہوانی،حاجی محمد اکرم شاہوانی،بابو عبدالرشید شاہوانی،بابو پیرل شاہوانی،نعیم جان شاہوانی،زین جان شاہوانی،جہانزیب احمد شاہوانی ،ماسٹر لیاقت شاہوانی،بابل جان شاہوانی ،محمد یوسف شاہوانی،نائب داد محمد شاہوانی،نائب پاہند خان شاہوانی،حاجی محمد عثمان شاہوانی،عبدالواحد شاہوانی و دیگر سینکڑوں لوگ ساتھ تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے