قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک
قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ باکو سے چیچنیا جارہا تھا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قازقستان میں آذر بائیجان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، قازقستان حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا طیارہ آذربائیجان ایئرلائن کی ملکیت تھا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد زندہ بچے ہیں۔
قازقستان حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتاؤ کی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے