وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس، سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔امن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ اجلاس میں اعلی عسکری حکام اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چییرمین پی ٹی اے کی صدارت میں قائم ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی، اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹس فورس کی تشکیل کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے امن و امان پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے