کوٹ ادو: خوفناک ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، بارہ سے زائد زخمی
کوٹ ادو میں تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دوکان میں جا گھسی۔
حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کی طرف سے زخمی و جاں بحق افراد کو کوٹ ادو اور سنانواں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے