پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔

سلمان اکرم راجا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے خلاف 8 ایف آئی آرز درج ہیں، 8 مقدمات میں راہداری ضمانت حاصل کر لی ہے، 8 مقدمات معلوم ہیں، باقی کا پتا نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو راہداری ضمانت دیدی، گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے سلمان اکرم راجا کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پشاور ہائیکورٹ سے 3 مقدمات میں 31 دسمبر تک راہداری ضمانت لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے