چین اور پنجاب نے اسموگ کے خاتمے اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ’ بیجنگ پنجاب کلین ائیر ‘مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں وزارت ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ کے وزیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کاجدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتے ہیں، پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے ہیں۔

کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں بیجنگ میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

اس کےعلاوہ مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگرحکام سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے